قانون سازی کی تفصیلات تحریری طور پر دیں، اپوزیشن کی مذاکرات کے لیے شرط

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے کون کون غیر حاضر ؟

فوٹو: فائل


اپوزیشن نے حکومت سے مذاکرات کے لئے قانون سازی کی تفصیلات تحریری طور پر فراہم کرنے کی شرط رکھ دی،اپوزیشن نے حکومتی اتحادی جماعتوں سے بھی رابطے شروع کردیئے ہیں۔

اپوزیشن کی خصوصی کمیٹی کے ارکان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کرکے اپنے تحفظات اور شرائط سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں پیش کئے جانے والے بلوں کی تمام تفصیلات تحریری طور پر فراہم کی جائیں، اس کے بعد ہی مذاکرات شروع کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ کا کل ہونے والا مشترکہ اجلاس موخر

اسپیکر سے ملاقات کے بعد اپوزیشن ارکان کا کہنا تھا کہ حکومتی اتحادی جماعتوں سے بھی رابطوں میں ہیں،اتحادی جماعتوں کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اسپیکر کو اپنے موقف سے آگاہ کردیا ہے،اپوزیشن کو جلد تحریری طور پر اپنے موقف سے آگاہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا رابطہ ہوا ہے ،وزیر اعظم نے اسپیکر کو اپوزیشن جماعتوں سے الیکٹرانک  ووٹنگ  مشین ،انتخابی اصلاحات اور دیگر بلز پر مشاورت کرنے کی ہدایت کی ہے۔


متعلقہ خبریں