ان ہاوس تبدیلی: چیئرمین سینٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور


اپوزیشن نے ان ہائوس تبدیلی کے آپشن پرغورشروع کردیا،پیپلزپارٹی نے تجویز دی ہے کہ پہلے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ، پھر اسپیکراسد قیصر کےخلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے تجویز دی ہے کہ ان ہائوس تبدیلی مرحلہ وار لائی جائے،سینیٹ میں اپوزیشن کی اکثریت ہے اس لیے وہاں سے آغاز کیا جائے۔

سینیٹ میں کامیابی کے بعد قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔

دوسری جانب  خواجہ سعد رفیق، خورشید شاہ اور شاہدہ اختر علی نے مسلم لیگ ق کے وفد سے ملاقات کی ہے، مسلم لیگ ق نے اپوزیشن سے تعاون کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

اپوزیشن نے مسلم لیگ ق سے حکومت سے الگ ہونے اور انتخابی اصلاحات بل کی حمایت نہ کرنے کی درخواست بھی کی ہے،ق لیگ نے انتخابی اصلاحات بل کی حمایت سے انکار کیا۔


متعلقہ خبریں