پاک آسٹریلیا کرکٹ، کس کا پلڑا بھاری ؟


اسلام آباد: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اب تک کھیلے گئے میچ میں کس کا پلڑا بھاری رہا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جمعرات کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سیمی فائنل کھیلا جا رہا ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان آج کانٹے کا مقابلہ ہو گا جس کا شائقین کو شدت سے انتظار ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اب تک 23 میچ کھیلے جا چکے ہیں اور محدود اوورز کی کرکٹ میں پاکستان کا آسٹریلیا پر پلڑا بھاری رہا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے گئے 23 میچوں میں سے 12 میں پاکستان جبکہ 9 میں آسٹریلین ٹیم نے کامیابی حاصل کی تاہم ایک میچ برابر اور ایک بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کے ایل راہول کو جس گیند پر آؤٹ کیا وہ خاص تھی، شاہین آفریدی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اب تک دونوں ٹیمیں 6 بار مدمقابل آ چکی ہیں جس میں سے 3 دفعہ پاکستان اور 3 دفعہ ہی آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان بلے بازی اور باؤلنگ کے مقابلے پر نظر ڈالیں تو پاکستان یہاں بھی آسٹریلیا سے آگے ہی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچز میں سعید اجمل باؤلنگ اور کامران اکمل بلے بازی میں سرفہرست ہیں۔

سعید اجمل نے 11 میچوں میں 19 آسٹریلوی بلے بازوں کو شکست دی جبکہ کامران اکمل نے 12 میچوں میں 366 رنز بنائے۔

ای ایس پی این کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے گزشتہ 16 میچوں میں پاکستان ناقابل شکست رہا جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں آسٹریلیا اپنے 4 ناک آؤٹ میچوں میں ناقابل شکست رہا۔


متعلقہ خبریں