پاکستان کے اوپننگ باؤلرز میرے لیے بڑا درد سر ہیں، بریڈ ہاگ

پاکستان کے اوپننگ باؤلرز میرے لیے بڑا درد سر ہیں، بریڈ ہاگ

دبئی: آسٹریلیا کے سابق اسپنر بریڈ ہاگ نے پاکستان کے اوپننگ باؤلرز کو بڑا سر درد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی اورعماد وسیم خطرناک باؤلرز ہیں۔

پاک آسٹریلیا کرکٹ، کس کا پلڑا بھاری ؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے سابق لیگ اسپنر بریڈ ہاگ نے سیمی فائنل سے قبل ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنگ میں شاہین شاہ آفریدی خطرناک باؤلر ثابت ہو سکتے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر کے خلاف پاکستان کے اوپننگ بولرز میرے لیے بڑا درد سر ہیں۔

شاہد آفریدی اور شعیب اختر کا کھلاڑیوں کے نام پیغام

بریڈ ہاگ نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر بائیں ہاتھ کے باؤلرز کو اتنا اچھا نہیں کھیلتے ہیں جتنا وہ دائیں ہاتھ کے باؤلرز کے خلاف کھیلتے ہیں۔

میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے سابق لیگ اسپنر نے مشورہ دیا کہ آسٹریلیا کو عماد وسیم کے متعلق فکر مند ہونا چاہیے کیونکہ وہ بائیں ہاتھ سے باؤلنگ کراتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عماد وسیم فنچ کو پھنسا سکتے ہیں۔

امریکا اور برطانیہ کی ایک آواز’’گڈ لک پاکستان‘‘

بریڈ ہاگ کے مطابق ان کے لیے آج کا سیمی فائنل بہت اہم ہے کیونکہ وہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ آسٹریلیا میچ جیتتا ہے یا ہار جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں