ٹی 20: کپتان بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

ٹی 20: کپتان بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ انہوں ے اپنے ہی بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھو ہیڈن کا ریکارڈ بھی توڑدیا ہے۔

پاکستان کے اوپننگ باؤلرز میرے لیے بڑا درد سر ہیں، بریڈ ہاگ

ہم نیوز کے مطابق بابر اعظم نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلتے ہوئے جیسے ہی دو رنز بنائے تو وہ 266 رنز مکمل کرکے قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھو ہیڈن کو پیچھے چھوڑ گئے۔

واضح رہے کہ میتھو ہیڈن نے 2007 کے ٹی 20 ورلڈکپ میں 265 رنز بنائے تھے۔

اپنے کرکٹ کیرئیر میں بابر اعظم جیسا کھلاڑی نہیں دیکھا، شاہد آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ڈیبیو ورلڈکپ میں بھی سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑدیا ہے۔

پاک آسٹریلیا کرکٹ، کس کا پلڑا بھاری ؟

یاد رہے کہ ڈیبیو ٹی 20 ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی آسٹریلیا کے میتھو ہیڈن کے پاس ہی تھا۔


متعلقہ خبریں