اپنے کرکٹ کیرئیر میں بابر اعظم جیسا کھلاڑی نہیں دیکھا، شاہد آفریدی

اپنے کرکٹ کیرئیر میں بابرا عظم جیسا کھلاڑی نہیں دیکھا، شاہد آفریدی

دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ اپنے کرکٹ کیرئیر میں بابر اعظم جیسا کھلاڑی نہیں دیکھا کہ مستقلاً اچھا کھیل رہا ہو۔

پاکستان کے اوپننگ باؤلرز میرے لیے بڑا درد سر ہیں، بریڈ ہاگ

ہم نیوز کے مطابق عالمی شہرت یافتہ شاہد آفریدی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آصف علی کو میچ ونر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے یہی امید رکھنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسے مزید اعتماد دینے کی ضرورت ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے قبل شاہد آفریدی نے محمد حفیظ کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے خود نہیں پتہ ہوتا کہ بال ٹرن ہو گا یا نہیں؟

پاک آسٹریلیا کرکٹ، کس کا پلڑا بھاری ؟

انہوں نے کہا کہ ایک بڑی ٹیم کے خلاف اچھے اعتماد کے ساتھ میدان میں جا رہے ہیں۔ دونوں ٹیموں کو انہوں نے تگڑا قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج کا میچ دل بڑا کر کے کھیلنا ہوگا۔


متعلقہ خبریں