بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر کی بابر اعظم سے متعلق پیشگوئی

ہم نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے ورلڈ ٹی 20 کے سیمی فائنل میچ میں آسٹریلیا کے خلاف بابر اعظم نے ٹی 20 میں تیز ترین ڈھائی ہزار رنز مکمل کر کے ویرات کوہلی کو  پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

واضح رہے کہ اسی میچ میں جب انہوں نے صرف دو رنز ہی بنائے تھے تو اس وقت اپنے بیٹنگ کنسلٹنٹ ہیڈن کا بھی  ریکارڈ توڑ دیا تھا۔

ٹی 20: کپتان بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

اعداد و شمار کے تحت پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے یہ سنگ میل 62 ویں اننگز میں عبور کیا جب کہ ویرات کوہلی کو 68 اننگز کھیلنا پڑی تھیں۔


متعلقہ خبریں