سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری

پنجاب: مختلف شہروں میں یوم عاشور پر موبائل سروسز بند رہیں گی،محکمہ داخلہ

لاہور: حکومت پنجاب نے مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین کی اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی ہے۔ سرکاری ملازمین کی اپ گریڈیشن طویل عرصے سے  زیر التوا تھی۔

نیشنل بینک پر سائبر حملہ: بیشتر سرکاری ملازمین کو تنخواہ، پنشن نہ مل سکی

ہم نیوز کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے سے کم از کم 29 ہزار 950 سرکاری ملازمین کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔

سرکاری ملازمین کی اپ گریڈیشن کی منظوری وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت منعقدہ خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی۔

پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت نے اس حوالے سے اجلاس میں کہا کہ محکمہ جیل کے 14 ہزار 387 وارڈرز کا گریڈ 5 سے 7، 1520 ہیڈ وارڈرز کا گریڈ 7 سے 9 جب کہ 162 چیف وارڈرنز کا گریڈ 9 سے 11 کردیا گیا ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت محکمہ جیل کے 49 مذہبی معلمین کو گریڈ 12 سے 15 میں ترقی دے دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دیگر تمام محکموں کے 373  ٹیلی فون آپریٹرز کا گریڈ 7 سے بڑھا کر 11 کر دیا گیا ہے۔

سرکاری ملازمین کی ملی بھگت سے کورونا ویکسین فروخت کیے جانیکا انکشاف

ہم نیوز کے مطابق تمام صوبائی محکموں کے 11 ہزار 184 ڈرائیوروں کا اسکیل 4 سے 5، محکمہ سماجی بہبود کے 695 سپروائزروں کا گریڈ 9 سے 11، محکمہ جنگلات کے 928  واچرز اور 30 ہیڈ واچرزکا گریڈ 5 اور 7 سے 9 کر دیا گیا ہے۔

حکومت پنجاب نے ااسی طرح محکمہ جنگلات کے 162 وائلڈ انسپکٹرز کا گریڈ 9 سے 11 اور 2 فزیکل انسٹرکٹرز کا گریڈ 8 سے 9 جب کہ محکمہ ہائر ایجوکیشن کے 458 کیئر ٹیکرز کا گریڈ 9 سے 11 کر دیا ہے۔

سرکاری ملازمین کیلئے واٹس ایپ کی متبادل ’بیپ‘ ایپ تیار

ہم نیوز کے مطابق اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری قانون اور سیکریٹری خزانہ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔


متعلقہ خبریں