بھارت: ایک سال کے دوران 12 ہزار سے زائد طالبعلموں کی خود کشیاں


نئی دہلی: بھارت میں مودی کے دور حکومت کے صرف ایک سال کے دوران 12 ہزار سے زائد طالبعلموں نے خود کشی کے ذریعے اپنی زندگیوں کا خاتمہ کیا ہے۔

بھارت: مودی کے 5 سال، 98 ہزار 450 بھارتیوں نے خود کشیاں کیں

بھارت کے مؤقر انگریزی اخبار انڈیا ٹائمز کے مطابق بھارت میں گزشتہ 26 سالوں کے دوران ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد طلبہ نے خود کشیاں کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارت میں طالبعلموں کی خود کشی کے رحجان میں 21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کی وبا کی شدت کے دوران یومیہ 34 طالبعلموں نے خود کشی کا ذریعہ اپنی زندگیوں کا خاتمہ کیا ہے۔

بھارت: چنائی میں شدید بارشیں، 14 افراد ہلاک، ایمرجنسی نافذ

میڈیا رپورٹ کے مطابق 1995 سے اب تک 1 لاکھ 80 ہزار سے زائد طالب علموں نے اپنی زندگیوں کا خاتمہ خود کشیوں کے ذریعے کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مہارشٹرا، اڑیسہ، تامل ناڈو، جھاڑ کنڈ، کرناٹکا اور مدھیا پردیش کی حکومتوں کے پاس موجود اعداد و شمار اس بات کے غماز ہیں کہ صرف ایک سال کے دوران خود کشیوں میں 53 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

بھارتی فوجی اہلکار کی اپنے ساتھیوں پر فائرنگ، 4 اہلکار ہلاک

اعداد و شمار کے تحت کہا جا سکتا ہے کہ زیادہ تر یونیورسٹیوں کے طالبعلموں نے خود کشیوں کا راستہ اپنایا لیکن اسکولوں کے طالبعلموں نے بھی اپنی زندگیوں کا خاتمہ خود کشیوں کے ذریعے کیا ہے۔


متعلقہ خبریں