محمد رضوان: عظیم بلے بازوں محمد یوسف اور سچن ٹنڈولکر کی فہرست میں شامل


دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز محمد رضوان ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں اپنی شاندار بلے بازی کے بعد دنیائے کرکٹ کے عظیم بلے بازوں محمد یوسف اور سچن ٹنڈولکر کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔

محمد رضوان نے کپتان بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا

ہم نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بلے باز محمد رضوان نے 2021 میں اب تک 57.79 کی اوسط سے 1 ہزار 33 ٹی 20 انٹرنیشنل رنز بنائے ہیں جو کہ ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ ہیں۔

محمد رضوان ایک کیلنڈر ایئر میں ہزار ٹی 20 انٹرنیشنل رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بھی ہیں۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ پاکستان کے محمد یوسف کے پاس ہے جنہوں نے 99.33 کی اوسط سے 1788 رنز بنائے تھے۔

محمد رضوان: کیلنڈر ایئر میں 1000رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی

یاد رہے کہ ایک روز ہ کرکٹ میں ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز بھارت کے بلے باز سچن ٹنڈولکرکے پاس ہے جنہوں نے 1998 میں 65.31 کی اوسط سے 1894 رنز بنائے تھے۔


متعلقہ خبریں