آخری اوور میں کیچ پکڑا جاتا تو میچ کا پانسہ پلٹ سکتا تھا، بابر اعظم

Babar Azam

دبئی: پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اگر آخری اوور میں کیچ پکڑا جاتا تو میچ کا پانسہ پلٹ سکتا تھا۔

محمد رضوان نے کپتان بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا

ہم نیوز کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں کو شکست کے بعد کہا کہ غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں ںے واضح طور پر کہا کہ اگر اچھی ٹیم کو چانس دیں گے تو میچ جیتنا مشکل ہو جاتا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور ممتاز بلے باز بابر اعظم نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیم کی مجموعی کارکردگی کو بہتر قرار دیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ حسن علی کا کیچ ڈراپ کرنا تھا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ جس طرح ٹیم نے ایونٹ میں کھیلا اس سے میٕں بحٰثیت کپتان مطمئن ہوں۔

اپنے کرکٹ کیرئیر میں بابر اعظم جیسا کھلاڑی نہیں دیکھا، شاہد آفریدی

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

محمد رضوان: عظیم بلے بازوں محمد یوسف اور سچن ٹنڈولکر کی فہرست میں شامل

فائنل میں آسٹریلیا کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہو گا جو پہلے سیمی فائنل کے میچ میں انگلینڈ کو شکست دے کر پہنچا ہے۔


متعلقہ خبریں