حفیظ کی گیند، گوتم گھمبیر نے وارنر کو شرم دلا دی


ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا میں محمد حفیظ کی دو باؤنس والی گیند پر ڈیوڈ وارنر نے چھکا لگا دیا، جس پر بھارتی کھلاڑی گوتم گھمبیر کو بھی غصہ میں آگیا اور انہوں نے وارنر کو  آڑے ہاتھوں لیا۔

سابق بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیرنے ٹوئٹ میں حفیظ کی بال  اور وارنر کے چھکا لگانے کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ وارنر کی طرف سے اس گیند کو کھیلنا انتہائی شرمناک عمل تھا، انہوں نے لکھا کہ جو آسٹریلوی کھلاڑی نے کیا وہ گیم کی اسپرٹ کے بالکل خلاف تھا۔


گوتم گھمبیر نے ‘شیم فل’ کے ہیش ٹیگ کا استعمال بھی کیا اور ساتھ بھارتی ٹیم کے کھلاڑی روی ایشون کو ٹیگ کرتے ہوئے ان کے رائے پوچھی۔

یاد رہے گزشتہ رات سیمی فائنل میں پاکستان کے بولنگ کرتے ہوئے اسپنر محمد حفیظ کے ہاتھ سے گیند پھسل گئی تھی، اور پچ پر دو ٹھپے کھائے لیکن اس بال کو بھی  وارنر نے کھیلا اور چھکا لگا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو شکست: آسٹریلیا ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والی پاکستان کی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کی ٹیم سے شکست کھا گئی ہے۔

پاکستان کی کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی ہے جب کہ آسٹریلیا نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ اور اب 14 نومبر کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل کی جنگ ہو گی۔

 

 

 


متعلقہ خبریں