وارنر کا آؤٹ معمہ بن گیا


ٹی20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستانی بالر شاداب خان کے ہاتھوں آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر کا آؤٹ ایک معمہ بن گیا ہے۔

گرین شرٹس کے لیے خطرہ بنتے ڈیوڈ وارنر کو اس  سے قبل ایک چانس ملا تھا جب فخر زمان نے آسان رن آؤٹ مس کر دیا۔

اگلے اوور میں شاداب خان کی گیند بلے کے پاس سے گزرتی ہوئی وکٹ کیپر کے ہاتھ میں چلی گئی۔ گیند بلے سے ٹکرانے کی آواز صاف سنی گئی تھی۔

وکٹ کیپر اور بالر نے آؤٹ کی پرزور اپیل کی تو فیلڈ ایمپائر نے آؤٹ دے دیا۔ ڈیوڈ وارنر نے امپائر کے فیصلے پر کوئی اعتراض نہیں کیا اور نہ ہی ریویو لیا بلکہ چپ چاپ واپس پویلین لوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:حفیظ کی گیند، گوتم گھمبیر نے وارنر کو شرم دلا دی

وارنر گیند کو بلے کا کنارہ نہ لگانے کے باوجود میدان سے باہر جانے کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کے پاس ایک ریویو باقی تھا لیکن ڈیویڈ نے اسے استعمال نہیں کیا۔

ری پلے سے پتہ چلا کہ بلے اور گیند کے درمیان فاصلہ تھا اور اگر وہ فیلڈ امپائر کے فیصلے کو چیلنج کرتے تو  بچ جاتے۔

یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ جب گیند بلے کے پاس سے گزری تو جو آواز سب نے سنی وہ کس چیز کی تھی۔ وارنر آسٹریلیا کے آؤٹ ہونے والے چوتھے کھلاڑی تھے۔ انہوں نے30 گیندوں پر 49 رنز بنائے۔

 


متعلقہ خبریں