سب کو پتہ ہے غلطی کہاں ہوئی، بابراعظم


سیمی فائنل میں شکست کے بعد کپتان بابراعظم نے ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کی ہار سے ہم نے سیکھنا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ٹوئٹر پر ڈریسنگ روم کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں بابراعظم کھلاڑیوں سے گفتگو کر رہے ہیں۔

کپتان نے کہا سب کو دکھ ہے کہ ہم نے کہاں غلط کیا اور کہاں اچھا کرنا چاہیے تھا، ہم نے اس سے سیکھنا ہے، کوئی کسی پر انگلی نہ اٹھائے، ہار گئے تو ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں:وارنر کا آؤٹ معمہ بن گیا

بابراعظم نے کہا کہ ایک شکست کی وجہ سے کوئی نہ نکلے، کوشش ہمارے ہاتھ میں ہے، رزلٹ ہاتھ میں نہیں ہے، سب کو دکھ ہے لیکن تھوڑی دیر کا۔

ان کا کہنا تھا کوئی کسی کے بارے میں کوئی بات نہیں کرے گا۔ ہارنے کا سب کو دکھ ہے، سب کو پتہ ہے غلطی کہاں ہوئی۔ ہمارا یونٹ نہ ٹوٹے، بہت اچھا ماحول رہا، ایک دوسرے کو سپورٹ کریں۔

ثقلین مشتاق نے کہا کہ یہاں سیکھنے سے مراد ہے کہ تمہارے درمیان دوستی مزید بڑھے، ایک دوسرے کو سپورٹ کرو، سر اٹھا کے رکھو۔


متعلقہ خبریں