بچوں کی نگرانی، آئی فون میں نئے فیچر کی آزمائش شروع


اسمارٹ فونز بنانے والی امریکی کمپنی ایپل نے بچوں کو غیر اخلاقی تصاویر سے بچانے کے لیے نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے۔

آئی او ایس 15 اعشاریہ 2 کے نئے بیٹا ورژن میں ایپل کمیونیکشن سیفٹی فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ فیچر صارفین کو خود ان ایبل کرنا ہوگا جس کا مقصد بچوں کو غیر اخلاقی تصاویر تک رسائی سے روکنا ہے۔

اگر کوئی تصویر سسٹم کو غیراخلاقی لگے گی تو وہ تصویر کو دھندلا کردے گا اور بچوں کو مواد کے حوالے سے خبردار کیا جائے گا۔

رپوٹ کے مطابق کمپنی نے اس نئے فیچر کا فیصلہ صارفین کی جانب سے  تنقید کرنے کی وجہ سے کیا تھا۔

ایپل کی جانب سے اگست 2021 کو اس فیچر کو متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا تھا مگر اب پیش کیے گئے فیچر میں ایک بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔

بچے اب خود فیصلہ کریں گے کہ کیا کسی نامناسب تصویر پر کسی کو الرٹ کرنے کا انتخاب کرنا ہے یا نہیں۔

اس فیچر سے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا فیچر متاثر نہیں ہوگا۔ تاہم یہ فیچر صارفین کو خود ان ایبل کرنا ہوگا جس کا مقصد بچوں کو غیر اخلاقی تصاویر تک رسائی سے روکنا ہے اور اس مقصد کے لیے سسٹم بھیجی جانے والی اور موصول ہونے والی تصاویر کو اسکین کرے گا۔


متعلقہ خبریں