پیپلزپارٹی اور جے یوآئی ف کا پارلیمنٹ کے اندر اکٹھے چلنے پر اتفاق


چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ دونوں جماعتوں نے پارلیمنٹ کے اندر مل کر چلنے پر اتفاق کیا ہے۔

یوسف رضا گیلانی اور قمر زمان کائرہ بھی بلاول کے ساتھ تھے۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بات چیت ہوئی۔

ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کا صدرہوں، اکیلےفیصلےنہیں کرتا۔  بلاول بھٹو پہلی بار نہیں متعدد مرتبہ آئے ہیں۔ جعلی حکومت الیکشن اصلاحات کاحق نہیں رکھتی۔ پارلیمنٹ اورقوم کو مشکلات کا سامنا ہے۔

سربراہ جے یوآئی ف نے کہا کہ اپوزیشن حکومت کے جعلی ہتھکنڈوں کو نا کام بنارہی ہے۔ اپوزیشن متحد ہوکر پارلیمان میں کردار اداکرے گی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جعلی اکثریت سے قانون سازی کی گئی تو یہ آمرانہ اقدام ہوگا۔ جعلی اکثریت تسلیم نہیں کریں گے۔ ہمارا پہلے دن سے مطالبہ عام انتخابات کا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کو پارلیمان میں شکست کا سامنا ہے۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ سیشن رات کے اندھیرے میں موخر کیا گیا۔

حکومت کی پارلیمان میں حالیہ شکست اپوزیشن کی بڑی کامیابی ہے، سیاسی جماعتوں نے پوری قوت سے حکومتی کوشش ناکا م بنادی۔

بلاول بھٹونے کہا کہ آئندہ بھی متحد ہوکرحکومت کی ہرسازش کوناکام بنائیں گے۔ پارلیمان سے باہراتحاد پرکوئی بات نہیں ہوئی۔ پی ڈی ایم میں واپسی پرکوئی بات نہیں ہوئی۔


متعلقہ خبریں