پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،قانون سازی: حکومت کا مسلم لیگ ق  سے رابطہ


پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اور قانون سازی کے معاملے پر حکومت کی طرف سے مسلم لیگ ق  سے رابطہ کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے ذرائع کے مطابق  وفاقی وزرا کا وفد جلد چودھری برادران سے ملاقات کرے گا اور انہیں انتخابی اصلاحات سمیت دیگر بلز پر بریفنگ دی جائے گی۔

قانون سازی سے متعلق ق لیگ کے خدشات دور کیے جائیں گے، اس سلسلہ میں حکومتی وفد چودھری برادران سے ملاقات کےلیےجلد لاہور روانہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ان ہاوس تبدیلی: چیئرمین سینٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور

خیال رہے کہ گزشتہ روز  خواجہ سعد رفیق، خورشید شاہ اور شاہدہ اختر علی نے مسلم لیگ ق کے وفد سے ملاقات کی تھی جس میں  مسلم لیگ ق نے اپوزیشن سے تعاون کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا تھا۔

اپوزیشن نے مسلم لیگ ق سے حکومت سے الگ ہونے اور انتخابی اصلاحات بل کی حمایت نہ کرنے کی درخواست بھی کی ،ق لیگ نے انتخابی اصلاحات بل کی حمایت سے انکار کیا۔


متعلقہ خبریں