مولانا اور بلاول کے کرپشن زدہ چہروں پر خوف عیاں تھا، شہباز گل

لاہور ہائیکورٹ نے شہباز گل کو طلب کر لیا

فوٹو/فائل


وزیراعظم عمران خان کے معاون  خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہا ہے کہ  مولانا فضل الرحمان اوربلاول بھٹو کی پریس کانفرنس  میں  ڈر اورخوف کرپشن زدہ چہروں سے عیاں تھا۔

اپنے ایک بیان میں شہباز گل نے کہا کہ  متحدہ اپوزیشن متحد ہو کر کرپشن بچانے کیلئے کوشاں ہے،مولانا کی برائے نام جمہوریت کرسی اور پیسے لینے دینے تک ہی محدود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پارلیمان سے باہر اتحاد اور پی ڈی ایم میں واپسی پر کوئی بات نہیں ہوئی، بلاول

آصف علی زرداری کی پوری سیاست “مال لگاؤ اورمال کماؤ” تک محدود ہے،بلاول کرپشن، دھوکہ دہی کی میراث پر بیٹھ کر جمہوریت کا راگ الاپ رہے ہیں۔

ایسے کرداروں کا ذاتی مفادات کیلئے اکھٹا ہونا کوئی اچنبھے کی بات نہیں،جمہوریت میں زرداری اور مولانا کا کردار صرف اپنے ذاتی مفادات کی حد تک ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ مولانا صاحب پچھلے 3 سال سے مانگے تانگے کی سیٹ کیلئے منت سماجت میں مصروف ہیں،عمران خان کی 22 سالہ جدوجہد کرپشن نظام کے خلاف تھی،ذاتی مفادات کی اس جنگ کا مقابلہ ملک کیلئے لڑنے والے عمران خان سے ہے۔


متعلقہ خبریں