انتخابی اصلاحات: کمیٹی تشکیل دے دی،اسپیکر اپوزیشن سے رابطے میں ہیں، فواد چودھری


وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہےکہ اسپیکر انتخابی  اصلاحات پر اپوزیشن  سے رابطے میں ہیں۔ مشاورتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے،عمران خان وفاق کی علامت اور چاروں صوبوں کی نمائندہ جماعت کے سربراہ ہیں۔

تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ اجلاس کا اہم ایجنڈا مہنگائی پر کنٹرول کرناتھا۔

امریکا اور برطانیہ کی حکومتیں مہنگائی کی وجہ سے شدید دباو میں ہیں،پاکستان نے کمزور معیشت کے باوجود کورونا کا مقابلہ کیا،

گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی قیمت میں اضافہ ہوگیاہے،مہنگائی کے باوجوہ پٹرول کی کھپت26فیصد بڑھ گئی ہے،مہنگائی میں پھنسے طبقے کو سہولیات دیں گے۔

وزیراطلاعات نے بتایا کہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات پر بھی گفتگو ہوئی،ہائیکورٹ کے جماعتی بنیادوں پر  انتخابات کرانے کے حکم کا بھی جائزہ لیا گیا۔

 


متعلقہ خبریں