محمد رضوان کو سانس لینے میں مشکلات تھیں، اتنا جلد کم بیک معجزہ ہے، ڈاکٹر


محمد رضوان کا علاج کرنے والے ڈاکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ محمد رضوان کا اتنا جلدی کم بیک کسی معجزے سے کم نہیں۔

ڈاکٹر کے مطابق محمد رضوان نے کہاکہ انہیں کھیلناہے اور ٹیم کے ساتھ رہناہے،آئی سی یو میں بھی رضوان کو  کھیلنے کی بڑی خواہش تھی۔

محمد رضوان کو 9نومبر12بجے کے قریب اسپتال لایاگیا،انہیں اس وقت سانس لینے میں شدید مشکلات ہورہی تھیں، ان کی اتنی جلد صحت یابی یقینا کسی معجزے سے کم نہیں۔

محمد رضوان اسپتال میں صرف 35گھنٹے رہے حالانکہ انفیکشن اور شدید درد میں صحتیابی کے لیے کم ازکم 3سے5روز درکارہوتےہیں۔

محمد رضوان نے علاج کرنے والے ڈاکٹر کو اپنی آٹوگراف والی شرٹ کا تحفے میں دی۔

ادھر پنڈی ایکسپریس  اور پاکستان کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے اسپتال میں موجودگی کی تصویر شیئر کی اور انہیں ہیرو قرار دیا


شعیب اختر نے کہا کہ کیا آپ تصور کر سکتے ہیں کہ اس شخص نے  اپنے ملک کے لیے کھیلا اور بہترین کھیل پیش کیا، وہ دو دن اسپتال میں تھا، حد درجہ احترام۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل  سے قبل محمد رضوان  دو دن  آئی سی یو میں رہا، میچ سے کچھ وقت قبل ڈاکٹرز نے انہیں فٹ قرار دیا اور وہ میچ کھیلنے پہنچ گئے۔ انہوں نے 67 رنز کی شاندار اننگز بھی کھیلی۔


متعلقہ خبریں