فاٹا کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے، قائم مقام صدر کی قبائلی عمائدین سے ملاقات


اسلام آباد: قائم مقام صدر صادق سنجرانی سے شمالی وزیرستان کے عمائدین نے ملاقات کی اور فاٹا اصلاحات سمیت شمالی وزیرستان کی صورتحال پر بات چیت کی۔

سینیٹر اورنگزیب کی سربراہی میں وفد نے قائم مقام صدر کو قبائلی علاقوں کے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔

صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ قبائل کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے، دہشت گردی کے خلاف اس علاقے کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ، سینیٹر دلاور خان اور سینیٹر اعظم  سواتی نے بھی صادق سنجرانی سے ملاقات کی، ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


متعلقہ خبریں