ابھی تک کوئی مشترکہ حکومت بنانے کی بات نہیں ہوئی، خورشید شاہ

پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کا حکومت کو مشورہ

فوٹو: فائل


 خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ مشترکہ حکومت بنانے سے متعلق کو ئی بات نہیں ہوئی نہ میرے لیے وزارت عظمیٰ کا فیصلہ ہوا ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ابھی تک کوئی مشترکہ حکومت بنانے کی بات نہیں ہوئی۔میرے لیےکوئی وزارت عظمیٰ کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔میرے وزیر اعظم بننے سے کوئی پہاڑ نہیں ٹوٹ پڑے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں ادارے مضبوط ہوں۔ پارلیمنٹ طاقتور ہوگی تو سارے ادارے مضبوط ہوں گے۔ چاہتے ہیں مہنگائی کا سونامی ختم ہو، عوام سکون کی سانس لیں۔

صحافی نے خورشید شاہ سے سوال کیا کہ کیا ان ہاوس تبدیلی پر اپوزیشن کو راضی کر رہے ہیں؟ جس پر خورشید شاہ سوال ٹال گئے اور جواب میں کہا۔کچھ ایسی چیزیں ہوتی ہیں جو بتائی نہیں جاتیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ن لیگ میں کوئی دھڑے بندی نہیں ہے، ہم مل بیٹھ کر بات کریں گے۔حکومت کے خلاف اپوزیشن ایک پلیٹ فارم پر ہے۔اب ہر چیز بہتر ہوتی جائے گی،غلط فہمیاں دور ہوجائیں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کا کریڈٹ میرا نہیں سب کا ہے۔لانگ مارچ بہت دور ہے، اللہ کرے گا پہلے ہی کام ہوجائے گا۔

 


متعلقہ خبریں