حسن علی کی اہلیہ کی دھمکیاں ملنے کی تردید


  قومی کرکٹر حسن علی کی اہلیہ نے پاکستان میں دھمکیاں ملنے کی تردید کر دی۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سیمی فائنل ہارنے کے بعدسوشل میڈیا پر حسن علی کو پرفارمنس کی بنیاد پر  تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور سوشل میڈیا صارفین نے انہیں میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ کر نے پر ہار کا ذمہ دار قراردیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حسن علی  پر تنقید کے بعد حسن علی کی اہلیہ کے نام  پر ایک ٹوئٹر اکاونٹ سے  کچھ ٹویٹس کی گئیں جو وائرل ہو گئیں۔

ٹویٹس میں وزیر اعظم اور  پی سی بی کو مخاطب کرتے ہوئے  کہا گیا تھا کہ پاکستانیوں کو  تنقید کرنے سے روکا جائے۔

ایک اور ٹویٹ میں کہا گیا تھا کہ بہت سے پاکستانی سمجھتے ہیں کہ میں انڈیا کی ایجنٹ ہوں ، سیمی فائنل ہارنے کے بعد ہمیں دھکیاں دی جا رہی ہیں۔

ٹویٹ میں یہ بھی  کہا گیا کہ  اعلیٰ حکام کی جانب سے ان دھکیوں کو نوٹس نہ لیا گیا تو میں اپنی بیٹی  کو لے بھارتی شہر ہریانہ میں اپنے والدین کے پاس منتقل ہو جاوں گی۔ ٹویٹ میں حسن علی کی بیٹی کو بھی نشانہ بنانے کا الزام لگایا گیا۔

لیکن اب حسن علی کی اہلیہ سامعہ  نے اس ٹوئٹر اکاونٹ کا جعلی قرار دیتے ہوئے پاکستان یا دبئی میں ملنے والی دھکیوں کو خبروں  کی تردید کر دی ہے۔

سامعہ آرزو نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ کے اسٹیٹس پر  اس ٹوئٹر اکاونٹ کی تصویر لگا کر لکھا ہے کہ اس کاونٹ نے  بہت سے جعلی ٹویٹس گردش کر رہی ہیں ۔ مجھے، حسن علی اور بیٹی کو پاکستان  سے کوئی دھمکی نہیں ملی بلکہ لوگوں کی جانب سے ہمیں سپورٹ کیا جار ہا ہے ۔

انہوں نے اس ٹوئٹر اکاونٹ کو بلاک کرنے درخواست کرتے ہوئے یہ بھی بتایا ہے کہ ان کا ٹوئٹر پر کوئی اکاونٹ ہی نہیں ہے۔

 


متعلقہ خبریں