حسن علی سٹار، ہم سب ساتھ ہیں، آصف علی میدان میں آ گئے


قومی کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بلے باز آصف علی ساتھی کرکٹر حسن علی کی حمایت میں آ گئے،کہتے ہیں کہ غلطیاں سب سے ہوتی ہیں، حسن علی پاکستان کا سٹار ہے اور وہ سب اس کے ساتھ ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ایک ٹوئٹ میں آصف علی نے کہا کہ  مشکل  وقت سب پر آتا ہے، وہ بھی انسان ہیں۔ سب سے غلطیاں ہوتی ہیں۔

آصف علی نے حسن علی کی حمایت میں ہیش ٹیگ weStandWithHassnAli  بھی استعمال کیا۔

آصف علی کی ٹوئٹ پر متعدد صارفین بھی اس کی حمایت کر رہے ہیں اور حسن علی کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں۔

خیال  رہے کہ آسٹریلیا کے ساتھ سیمی فائنل میچ میں حسن علی سے میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ ہو گیا تھا جس پر صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔


متعلقہ خبریں