ڈیڈ بال پروارنرکا چھکا،بھارتی اسپنر ایشون کی شاباش


محمد حفیظ کی ڈیڈ بال پر  ڈیوڈ وارنر کی متنازع شاٹ پر بھارتی اسپنر ایشون کا ردعمل سامنے آگیا۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ  کے سیمی فائنل میں محمد حفیظ کی ڈیڈ بال پرآسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے چھکا مارا جسے  کرکٹرز نے خوب تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حسن علی کی اہلیہ کی دھمکیاں ملنے کی تردید

ناقدین اور سابق کرکٹرز کا کہنا ہے کہ وارنر نے ڈیڈ بال پر چھکا لگا کر اسپورٹس مین اسپرٹ کونظر انداز کیا ہے۔ متنازع شاٹ پر جہاں وارنر کو تنقید کا سامنا ہے وہاں  بھارتی اسپنر نے ان کی شاٹ کو زبردست قرار دیتے ہوئے سراہا ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر  نے وارنر کی شاٹ کو شرمناک قرار دیتے ہوئے ساتھی کرکٹر ایشون سے بھی اس چھکے پر رائے مانگی تھی ۔

بھارتی اسپنر نے بھی اسپورٹس مین اسپرٹ کو نظر انداز کرنے کی اس حرکت کی تائید اور تعریف کی ہے۔ اور ان کا کہنا ہے کہ  یقینی طور  پر یہ ڈیوڈ وارنر کا زبردست شاٹ تھا جو واقعی بہترین تھا۔

یہ بھی پڑھیں: دیا جلائے رکھنا ہے، محمد رضوان

یاد رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ میچ میں بالنگ کرواتے ہوئے محمد حفیظ کے ہاتھ سے بال چھوٹ گئی تھی۔

آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈیڈ بال  کو کھیلا اور کریز سے نکل کر باہر جاتی گیند پر چھکا دے مارا تھا۔


متعلقہ خبریں