وفاق کا ساتھ نبھا رہے ہیں مگر وہ نہیں نبھا رہے، چودھری پرویز الہیٰ

Chaudhry Pervez Elahi

حکومت اور اتحادی جماعت کے درمیان اختلافات کی باتیں تو ہو ہی رہیں ہیں مگر اب مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما چودھری پرویز الہیٰ کا موقف بھی سامنے آ گیا ہے، کہتے ہیں کہ وہ 3سال سے وفاق کا ساتھ نبھا رہے ہیں مگر یہ نہیں نبھا رہے۔

پرویزالہیٰ کی زیرصدارت مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی کل شام طلب کیا گیا ہے جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر بات چیت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ق لیگ اتحادی ہے، دراڑ ڈالنے والوں کے ارمان پورے نہیں ہوں گے، عثمان بزدار

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی انتظامیہ کارکنوں کے ساتھ ناروا سلوک کر رہی ہے۔

دوسری طرف مسلم لیگ ق سے تعلق رکھنے والے سینیٹر کامل علی آغا کہتے ہیں کہ حکومت کو یاد دلانے کیلئے سینیٹ کا الیکشن ہی کافی ہے۔

کیا حکمران بھول گئے کہ کس طرح ووٹ مانگے بغیر ان کو کامیابی ملی، حکمران یہ بھی بھول گئے کہ ان کا کوئی بندہ ووٹ مانگنے کیلئے نہیں آیا۔

سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ حکمران کو سینیٹ کے مشکل ترین الیکشن میں ہم نے کامیابی کے ساتھ نکالا۔

 


متعلقہ خبریں