نیب کے تمام جھوٹے مقدمات کا خاتمہ ناگزیر ہے، بلاول بھٹو زرداری


اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نیب کے تمام جھوٹے مقدمات کا خاتمہ ناگزیر ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خورشید شاہ کے بیٹے فرخ شاہ کو ضمانت کی منظوری پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ظلم کی زنجیریں ٹوٹ رہی ہیں اور نیب گردی کا خاتمہ نوشتہ دیوار ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج فرخ شاہ کو قومی احتساب بیورو (نیب) کے جھوٹے مقدمے میں ضمانت ملی ہے اور کل ایسے تمام جھوٹے مقدمات کا خاتمہ ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اتحادی کہیں نہیں جارہے، مطالبے منوانے کے لئے کچھ نہ کچھ کرناہوتا ہے،شیخ رشید

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ خورشید شاہ اور ان کے اہلخانہ کو نیازی حکومت نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا تاہم سلیکٹڈ حکمرانوں سے تمام مظالم کا حساب آئندہ عام انتخابات میں لیں گے جو اب زیادہ دور نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں