میرا بیٹا کل بھی ہیرو تھا اور آج بھی ہیرو ہے، والد حسن علی

میرا بیٹا کل بھی ہیرو تھا اور آج بھی ہیرو ہے، والد حسن علی

قومی کرکٹر حسن علی کے والد نے کہا ہے کہ میرا بیٹا کل بھی ہیرو تھا اور آج بھی ہیرو ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کے والد عبدالعزیز نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اللہ کی مہربانی سے پوری ٹیم ہیرو ہے اور وہ تمام کے تمام گیارہ کھلاڑی میرے بیٹے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑی ہیرو ہیں اور یہ آئندہ بھی ہیرو ہی رہیں گے۔ قومی کھلاڑیوں نے بھارت کو شکست دی تو ہیرو تھے، نیوزی لینڈ کو بھی شکست دی تو ہیرو تھے اور تمام 5 میچ جیتے تو بھی ہیرو تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک کھانے نے پھر ایک کر دیا، شعیب اختر اور نعمان نیاز کی صلح ہو گئی

عبدالعزیز نے کہا کہ تمام کھلاڑی دل چھوٹا نہ کریں میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں اور انشااللہ یہ ہیرو بن کر اوپر آئیں گے۔

واضح رہے کہ کرکٹر حسن علی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے میتھیو ویڈ کا کیچ چھوڑا تھا جس پر لوگوں کی جانب سے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔


متعلقہ خبریں