سابق بھارتی کرکٹر محمد رضوان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

محمد رضوان آئی سی سی ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر قرار

نئی دہلی: بھارت کے سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستانی بلے باز محمد رضوان نے ٹی 20 ورلڈکپ میں آؤٹ اسٹینڈنگ بلے بازی کی۔

بھارتی ٹیم کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ محمد رضوان ہی کی وجہ سے بابر اعظم کھل کر کھیلتے ہیں، محمد رضوان کپتان بابر اعظم کے کندوں سے بہت سارا دباؤ ہٹا دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف بہت اچھا اسکور کیا تھا اور پاکستان میچ میں کامیابی بھی حاصل کر سکتا تھا تاہم شاید فیصلوں میں کہیں تھوڑی بہت غلطی ہو گئی اور پاکستان اپنے اعصاب پر قابو نہ رکھ سکا اسی لیے میچ بھی ہار گیا۔

یہ بھی پڑھیں: میرا بیٹا کل بھی ہیرو تھا اور آج بھی ہیرو ہے، والد حسن علی

ہربھجن سنگھ نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف بابر اعظم اور محمد رضوان نے بہت اچھی شروعات کی تھیں اور دونوں کھلاڑی ہی بہت شاندار ہیں لیکن بدقسمتی سے بابر 39 رنز بنا کر ہی واپس پویلین چلے گئے تاہم رضوان نے بہت عمدہ بلے بازی کی۔

انہوں نے کہا کہ محمد رضوان نے اس کلینڈر ایئر میں ایک ہزار رنز بنا لیے ہیں اور وہ خود کو بہترین اوپنر کے طور پر سامنے لائے ہیں۔ محمد رضوان پاکستان کا پلس پوائنٹ ہے اور پھر آصف علی آکر تیزی سے رنز اسکور کرتے ہیں وہ بھی بہت مثبت چیز ہے۔

سابق بھارتی اسپنر نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی بہت ہی زبردست باؤلر ہیں انہوں نے پہلا اوور کیا وہ بہت ہی شاندار تھا۔


متعلقہ خبریں