بلوچستان میں آپریشن کے دوران 3 اہلکار شہید


راولپنڈی: بلوچستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے تین فوجی اہلکار شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ جہاں بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی محمد رمضان اور لانس نائیک لیاقت اقبال شہید ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اتحادی کہیں نہیں جارہے، مطالبے منوانے کے لئے کچھ نہ کچھ کرناہوتا ہے،شیخ رشید

آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز ملک دشمن عناصر کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہے اور بلوچستان میں امن و استحکام اور ترقی کا عمل متاثر ہونے نہیں دیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایک اور واقعہ میں سڑک کنارے نصب ڈیوائس پھٹنے سے سپاہی انعام اللہ شہید ہو گئے۔


متعلقہ خبریں