ہم فخر سے سر اٹھا کر گھر جا رہے ہیں، والد بابر اعظم

'تمھیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو' بابر کے والد کا محمد آصف کے بیان پر ردِعمل

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد نے کہا ہے کہ ہم فخر سے سر اٹھا کر گھر جا رہے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیق نے انسٹا گرام پر اپنے بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کی اور بیٹے کے ساتھ ہونے والی مختصر ملاقات سے متعلق بتایا۔

انہوں نے لکھا کہ کھانے کے بعد کچھ ملا تھا جس میں بابر اعظم سے بات چیت ہوئی۔

اعظم صدیق نے کہا کہ میں نے بابر اعظم سمیت پوری ٹیم کو اب تک کی کارکردگی پر شاباشی دی اور یقین دلایا کہ ہم فخر سے سر اٹھا کر گھر جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ںے بابر اعظم کو تاکید کی کہ اب آئندہ دل جمعی، حوصلے اور اعتماد سے کھیلنا ہے۔ اعظم صدیق نے اپنی پوسٹ میں دعائیہ کلمات لکھے کہ ٹیم پاکستان اللہ آپ کا حامی و ناصر ہے اور رہے گا، انشا اللہ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Azam Siddique (@azam.siddique56)

پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ میں اپنا سفر ختم کرنے کے بعد 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے دبئی سے بنگلہ دیش پہنچ گئی ہے تاہم  ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور آل راؤنڈر شعیب ملک 16 نومبر کو ڈھاکا میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔


متعلقہ خبریں