محمد رضوان ایئرپورٹ پر تکیہ لیے گھومتے رہے

محمد رضوان ایئرپورٹ پر تکیہ لیے گھومتے رہے

دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز محمد رضوان ایئرپورٹ پر ہاتھ میں تکیہ اٹھائے گھومتے رہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کی دبئی سے روانگی کی ویڈیو جاری کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان کے وکٹ کیپر اور بہترین بلے باز محمد رضوان نے ہاتھ میں تکیہ اٹھایا ہوا ہے۔

کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں میں سے صرف محمد رضوان نے اپنے بیگ کے علاوہ تکیہ بھی اٹھایا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: میرا بیٹا کل بھی ہیرو تھا اور آج بھی ہیرو ہے، والد حسن علی

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل سے قبل بلے باز محمد رضوان کی طبیعت ناساز ہو گئی تھی جس کے باعث انہیں دو روز کے لیے اسپتال میں داخل رہنا پڑا تھا اور اس دوران وہ آئی سی یو میں بھی داخل رہے تاہم انہوں نے ٹیم کا مورال بلند رکھنے کے لیے سیمی فائنل کھیلنے کا فیصلہ کیا اور ڈاکٹر نے بھی انہیں فٹ قرار دیے ہوئے میچ کھیلنے کی اجازت دی تھی۔

قومی کرکٹ ٹیم دبئی ایئرپورٹ سے بنگلہ دیش پہنچ گئی جہاں وہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کھیلے گی۔


متعلقہ خبریں