پی ڈی ایم ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈال رہی ہے، فواد چوہدری

پی ڈی ایم ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈال رہی ہے، فواد چوہدری

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا ملکی سیاست میں کوئی کردار نہیں اور اب سیاسی بے روزگاروں کے پاس کچھ نہیں رہا اب یہ کھوکھلے نعرے لگا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم بار بار ناکامی کے باوجود ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈال رہی ہے جبکہ مولانا فضل الرحمان نے 2 سال قبل آج ہی کے روز حکومت کے خلاف دھرنا ناکامی کے بعد ختم کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہی ہے، مولانا فضل الرحمان

فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کرپٹ ٹولے کی اصلیت عوام کو دکھا دی ہے۔ لانگ مارچ ہو یا شارٹ یا کوئیک مارچ ہمیں کرپٹ ٹولے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے عناصر ملکی ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں