نور مقدم قتل کیس، قتل سے پہلے کے مناظر سامنے آ گئے


اسلام آباد: نور مقدم کی قتل سے پہلے ظاہر جعفر کے گھر کی مبینہ سی سی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔

سامنے آنے والی ویڈیو میں نور مقدم کو گھر کی پہلی منزل سے چھلانگ لگاتے ہوئے واضح دیکھا جا سکتا ہے۔ 18 جولائی رات 10 بجکر 19 منٹ پر نور مقدم ظاہر ذاکر جعفر کے گھر داخل ہوتی ہے اور 19 جولائی کی صبح 2 بجکر 39 منٹ پر ظاہر جعفر اور نور مقدم سامان لے کر گھر سے باہر نکلتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 19 جولائی کو ہی صبح 2 بجکر 41 منٹ پر نور مقدم ننگے پاؤں گھر سے باہر بھاگتی ہے تاہم چوکیدار نور مقدم کو باہر نہیں جانے دیتا۔ نور مقدم ظاہر جعفر سے معافیاں مانگ رہی ہوتی ہے۔ 19 جولائی کو ہی ظاہر جعفر اور نور مقدم 2 بجکر 46 منٹ پر گاڑی میں بیٹھ کر باہر جاتے ہیں۔

19 جولائی کو 2 بجکر 51 منٹ پر دونوں سامان سمیت گھر واپس آجاتے ہیں اور 20 جولائی کو شام 7 بجکر 11 منٹ پر نور مقدم جان بچانے کے لیے کھڑکی سے چھلانگ لگاتی ہے۔ گھر کے دوسری طرف سے ظاہر جعفر کو بھی چھلانگ لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ نور مقدم باہر جانے کی کوشش کرتی ہے لیکن مالی اسے باہر نہیں جانے دیتا اور چوکیدار بیسمنٹ میں چلا جاتا ہے۔ ظاہر جعفر نور مقدم کو گھسیٹے ہوئے گھر کے اندر لے جاتا ہے۔

نور مقدم کے چھلانگ لگانے سے لے کر گھر تک جاتے ہوئے ایک شخص سب کچھ دیکھ رہا ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں