پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کو عزت نہیں ملے گی، کائرہ

عمران خان اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، قمر زمان کائرہ

فوٹو: فائل


لاہور: پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ  نے کہا ہے کہ پارٹی چھوڑ کر جانے والے عزت نہیں کما سکیں گے۔

پیپلزپارٹی پنجاب سیکرٹریٹ میں پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کی زیر صدارت پارٹی کے ایگزیکٹیو اور ضلعی صدور کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ آصف علی زرداری جمعرات کو لاہور پہنچیں گے اور یکم رمضان کو لاہور میں افطار ڈنر پر کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی افطار پارٹیوں سے خطاب کریں گے اس لیے پارٹی کے تمام عہدیدار افطار پارٹیوں کا اہتمام کریں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کی رکنیت سازی  مہم کی کامیابی ظاہر کرتی ہے کہ عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ  ہیں۔

قمر زمان کائرہ نے پارٹی عہدیداروں سے کہا کہ وسطی پنجاب میں شدید محنت کی ضرورت ہے، پیپلزپارٹی انتخابات میں اپنی جگہ بنالے گی۔


متعلقہ خبریں