کراچی: وائٹ کرولا گینگ کا رکن پولیس مقابلے میں ہلاک


 کراچی کے علاقے شاہ لطیف میں  رات گئے پولیس کا وائٹ کرولا گینگ سے مقابلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم مارا گیا۔

کراچی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ رات گئے وائٹ کرولا گینگ سے مقابلے ہوا۔  ملزمان  ایک نجی کمپنی میں لوٹ مار کر کے فرار ہو رہے تھے۔

ملزمان کے لیے شاہ لطیف کے علاقے میں ناکہ بندی کی گئی تھی۔  ملزمان نے پولیس کا ناکہ دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی:گزشتہ سال کی نسبت 15 ہزار اضافی اسٹریٹ کرائم رپورٹ

فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیاجبکہ تین ملزمان زخمی  بھی ہوئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ملزمان جھاڑیوں میں فرار  ہوگئے۔ملزمان کی تلاش کے لیے ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی لاش جناحاسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔  ہلاک ملزم کی شناخت فی الحال نہیں ہو سکی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  ہلاک ملزم سے اسلحہ ، دو گھڑی،کار اور چار لاکھ سے زائد رقم برآمد ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں