فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور ایک بار پھر پہلے نمبر پر

Smoge

آلودگی کے عالمی انڈیکس میں  فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور ایک بار پھر پہلے نمبر پر آ گیا۔ ائیر کوالٹی انڈیکس  میں آلودگی 343 پوائنٹس کی خطرناک حد تک جا پہنچی۔

لاہور کی ہوا کو سموگ نے گھیر لیا ۔ شہریوں کو زہریلی دھند، آنکھوں میں جلن، اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔ شہر میں سب سے زیادہ فضائی آلودگی گلبرگ کے علاقہ میں 446 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔

دوسرے نمبر پر 430اے کیو آئی کے ساتھ ٹاون شپ، جبکہ بحریہ413 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ جامعہ پنجاب میں 409، انارکلی بازار میں 404 اے کیو آئی ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب محکمہ ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ نے  اسموگ کے باعث کارروائیاں تیز کر دی ہیں ۔ تیس دنوں میں48 صنعتی یونٹس اور 13 بھٹے سیل کئے گئے  ہیں۔

محکمہ ماحولیات نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے ساتھ ملکر آلودگی کا سبب بننے والی3 ہزار سے زائد گاڑیوں کے چالان کئے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں