انتخابی اصلاحات قومی ایجنڈا ہے، فواد چودھری

کسی ادارے کا کابینہ اراکین کو طلب کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے، فواد چودھری

وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات عمران خان یا تحریک انصاف کا نہیں قومی ایجنڈا ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں انتخابی اصلاحات کیلئے آگے بڑھیں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی نظام ترتیب دیں تو یہ سیاسی نظام کی بڑی کامیابی ہوگی۔

وزیراعظم معاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ عمران خان اور تحریک انصاف شروع دن سے انتخابی اصلاحات چاہتے ہیں، لیکن بد قسمتی سے ہر جگہ چھوٹے چھوٹے نواز شریف بیٹھے ہیں۔

شہبازگل نے کہا کہ کوئی دھاندلی سے الیکشن جیتنا چاہتا ہے تو کسی کو ٹیکنالوجی کا خوف ہے۔ بعض قومی اتفاق رائے کے ذریعے احتساب کے مخالف ہیں۔


متعلقہ خبریں