حکومت نے پیٹرول مزیدمہنگا ہونےکا عندیہ دے دیا

معیشت کی سمت درست کرنے کیلئے مشکل فیصلے کرنا پڑے،وزیر خزانہ

عوام کے لیے بُری خبر ہے کہحکومت نے  پیٹرول مزید مہنگا ہونے  کا عندیہ دے دیا۔

مشیر خزانہ شوکت ترین نےکہا عالمی سطح پر قیمتیں بڑھیں گی تو پٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوگا۔ دنیا میں جتنی قیمتیں بڑھی ہیں ہمارے ہاں اتنی نہیں بڑھی۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی طرف سے جلد خوشخبری کی امید ہے۔ روپے کی تنزلی میں سٹے بازوں کا ہاتھ ہے۔ آئی ایم ایف سے رقم ملے گی تو سٹے بازوں کو کچھ سبق ملےگا۔

مشیر خزانہ شوکت ترین نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیل کی قیمت میں47ڈالراضافہ ہوا۔ساری درآمدی اشیا کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ دنیامیں جتنی قیمتیں بڑھی ہیں ہمارے ہاں اتنی نہیں بڑھیں۔ امریکہ سمیت دیگر ملکوں میں بھی مہنگائی پر لے دے ہو رہی ہے۔

انہوں نے  کہا ہے کہ عمران خان کوعام آدمی کے مسائل کا احساس ہے۔اس وقت ہماری ترجیح کم آمدنی والوں کے مسائل حل کرنا ہے۔لوگوں کی قوت خرید آہستہ آہستہ بڑھے گی۔

مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ڈالر نہیں تھے تو آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔ آئی ایم ایف کا پروگرام سخت ہوتا ہے۔جب حکومت سنبھالی تو معاشی مشکلات کا سامنا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے ہماری معیشت منفی میں چلی گئی۔کوویڈ کو جس طرح وزیراعظم نے ہینڈل کیا اسکی پوری دنیانے تعریف کی ۔بچت نہ ہونےکی وجہ سے پائیدار ترقی نہیں کرپاتے۔پائیدار ترقی نہ ہونےکی ایک اور وجہ درآمدات اور برآمدات میں فرق ہے۔

مشیر خزانہ نے کہا ہے کہ حکومت نے زراعت پر توجہ دی۔ زراعت پر اس بار بہت پیسے لگا رہےہیں۔ زرعی ترقی کے لیے انقلابی اقدامات اٹھائے گئے۔ ہماری فصلوں کی پیدوار میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس میں32فیصداضافہ ہوا۔ٹیکس دہندگان میں اضافہ ہمارا ہدف ہے۔کوشش ہے کہ آئی ٹی کی برآمدات آئندہ سال 75فیصد تک ترقی کرے۔

اسی طرح ہم گروتھ کرتے رہے تو 5سال میں20فیصد پرچلےجائیں گے۔ ہمیں کم از کم20 سے30سال کے لیے ترقی چاہیے۔ بعض ممالک نے30سال 10فیصد سے ترقی کی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ  کامیاب پاکستان پروگرام سے ملک کی قسمت بدل جائے گی۔ 40لاکھ گھرانوں کو اپنے پیروں پر کھڑے کررہے ہیں،معاشی ترقی کی شرح5فیصد سے زیادہ ہونے کی توقع ہے۔ہمیں ہر سال15سے20فیصد نوکریوں کی ضرورت ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں