پی ڈی ایم مہنگائی پر سیاست کر رہی ہے، شبلی فراز

پی ڈی ایم مہنگائی پر سیاست کر رہی ہے، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم مہنگائی پر سیاست کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ افغانستان میں لوگوں کی معاشی صورتحال انتہائی پریشان کن ہو گئی ہے اس لیے عالمی قوتوں کو افغانستان کی صورتحال پر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے شعبے میں ہم بہت ترقی کر سکتے ہیں اور اسی وجہ سے آئی ٹی کے شعبے کی ترقی کے لیے ہم بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔

نوجوانوں سے متعلق بات کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ نوجوانوں کی وجہ سے ہم حکومت میں ہیں اور حکومت نوجوانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پیٹرول مزیدمہنگا ہونےکا عندیہ دے دیا

انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ہر بحران سے فائدہ اٹھانا چاہ رہی ہے اور پی ڈی ایم میں اب بھی بہت زیادہ اختلافات ہیں جبکہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی اپنی اپنی ترجیحات ہیں۔ قوم کے لیے ان کے پاس کوئی تجویز نہیں ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم مانتے ہیں مشکلات ہیں اور مہنگائی بھی ہے جبکہ پی ڈی ایم کی حیثیت فوٹو سیشن سے زیادہ کچھ نہیں ہے اور پی ڈی ایم مہنگائی پر سیاست کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں