میرپور آزاد کشمیر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

فائل فوٹو


مظفرآباد: آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات اور ایران میں زلزلہ

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے میرپور آزاد کشمیر کے نواحی علاقوں جاتلاں اور خالق آباد میں زیادہ محسوس ہوئے ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد گھروں و دکانوں سے توبہ استغفار اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر آگئی۔

علاقائی اتنظامیہ، پولیس اور امدادی اداروں کے رضاکاروں کی بڑی تعداد زلزلے کے حوالے سے تفصیلات معلوم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

مسئلہ کشمیر کا حل خطے کے امن کیلئے ضروری ہے، وزیر اعظم

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل متحدہ عرب امارات اور ایران میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران میں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.7 ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ متحدہ عرب امارات میں زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ ہوئی ہے۔

او آئی سی کے خصوصی سفیر برائے جموں کشمیر اور وفد کا آزاد کشمیر کا دورہ

اس حوالے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے جنوبی ایران میں محسوس کیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں