ہوشیار: صارفین کو گیس چند گھنٹے ملے گی، شیڈول تیار

کراچی، لاہور اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں گیس کی قلت: کھانا پکانا نا ممکن ہو گیا

اسلا آباد: وفاقی وزارت پیٹرولیم اورسوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس کی فراہمی کے لیے نئی حکمت عملی ترتیب دے دی ہے۔

حکومت نے پیٹرول مزیدمہنگا ہونےکا عندیہ دے دیا

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ ترتیب دی جانے والی نئی حکمت عملی کے تحت صارفین کو اب صرف چند گھنٹے گیس ملا کرے گی۔

ذمہ دارذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ نئی حکمت عملی کے تحت گھریلو صارفین کو صبح ساڑے پانچ بجے سے ساڑھے آٹھ بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔

نئی حکمت عملی کے تحت دن میں ساڑھے گیارہ بجے سے دوپہر دو بجے تک بھی گیس گھریلو صارفین کو دی جائے گی۔

بجلی ایک بار پھر مہنگی، 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافہ

ذرائع کے مطابق  شام چار بجے سے شب دس بجے تک بھی گھریلو صارفین کو گیس فراہم کی جائے گی۔

ہم نیوز نے سوئی ناردرن کمپنی کے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ گیس کی فراہمی کے نئے شیڈول کا اطلاق دسمبر سے فروری تک کے دوران کیا جائے گا۔

گیس کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں: خطرے کی گھنٹی بج گئی

ذرائع کے مطابق گھریلو صارفین کے لیے تیار کیے جانے والے نئے گیس شیڈول پر عمل درآمد وفاقی کابینہ کی جانب سے ملنے والی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں