مالک نے دودھ نہ دینے پر بھینس کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا


نئی دہلی: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں دودھ نہ دینے پر مالک نے بھینس کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع بھینڈ میں 45 سالہ شخص تھانے پہنچ گیا اور پولیس کے پاس شکایت درج کروائی کہ میری بھینس گزشتہ کچھ روز سے دودھ نہیں رہی ہے۔

بھارتی شہری بابو نے پولیس کو بتایا کہ وہ بھینس کے دودھ نہ دینے کی وجہ سے وہ گزشتہ کچھ روز سے بہت پریشان ہے اور اب گاؤں والوں سے مشاورت کے بعد اس مسئلے کے حل کے لیے تھانے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ایک پودے پر سب سے زیادہ اقسام کے پھل اگانے کا عالمی ریکارڈ

بھارتی شہری بابو اپنے بھینس کو بھی تھانے لے گیا اور پولیس کو بتایا کہ میں جب بھی بھینس کا دودھ نکالنے کی کوشش کرتا ہوں تو یہ مارتی ہے جس سے مجھے شک ہے کہ کسی نے میری بھینس پر جادو کروا دیا ہے۔

بابو کی شکایت پولیس نے اپنے پاس درج کر لی اور کچھ روز بعد ہی بھینس نے دوبارہ دودھ دینا شروع کر دیا جس پر متاثرہ شخص ایک بار پھر تھانے پہنچا اور پولیس اہلکار کا شکریہ ادا کیا۔


متعلقہ خبریں