عمران خان! مہنگائی روکیں یا گھر جائیں، بلاول بھٹو

عمران خان! مہنگائی روکیں یا گھر جائیں، بلاول بھٹو

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان مہنگائی روکنے کے اقدامات کریں اور یا پھر گھر جائیں۔

ہوشیار: صارفین کو گیس چند گھنٹے ملے گی، شیڈول تیار

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے پاس بحرانوں کے حل کے لیے کوئی وژن نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گھٹتی آمدنی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے بحران کو روکنے کے لیے عمران خان عملی اقدامات کریں یا پھر گھرجائیں۔

انہوں ںے الزام عائد کیا کہ عمران خان ہر بحران پہ نوٹس لے کر آخر میں میں کیا کروں کا اعلان کرکے نئے بحران کو پیدا کرنا شروع کردیتے ہیں۔

حکومت نے پیٹرول مزیدمہنگا ہونےکا عندیہ دے دیا

بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک میں آج عام آدمی مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہے اور اس کی وجہ عمران خان کی نااہلی و نالائقی ہے۔

پی ڈی ایم مہنگائی پر سیاست کر رہی ہے، شبلی فراز

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ قوم مہنگائی کی صورت میں تبدیلی کی وہ خوفناک قیمت ادا کر رہی ہے جس کا ازالہ اگلی کئی حکومتوں کو کرنا ہوگا۔


متعلقہ خبریں