کو آپریٹیو مارکیٹ: تاجروں کو ریلیف دینے کی کوشش کریں گے، مرتضیٰ وہاب

وزیر اعظم نے سندھ کیساتھ جو وعدہ کیا پورا نہیں کیا، مرتضیٰ وہاب

کراچی: ایڈ منسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ صدر کوآپریٹومارکیٹ میں لگنے والی آگ پر90 فیصد قابو پا لیا گیا ہے۔

صدر کوآپریٹیو مارکیٹ میں لگی آگ بے قابو، پورے شہر سے فائر ٹینڈرز طلب

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے صدر کوآپریٹیو مارکیٹ کے دورے کے موقع پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آگ پرمکمل قابوپانے کے بعد وجوہات کا تعین ہوگا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے واضح کیا کہ آگ لگنےکے واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی۔

ایمرجنسی ایگزٹ نہ ضروری انتظامات، کراچی میں آتشزدگی پر رپورٹ پیش

انہوں نے کہا کہ اس وقت پورے شہر کی فائر بریگیڈ پورے طریقے سے متحرک ہے جب آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی صدر اسٹیشن کے دو فائر ٹینڈرز جائے وقوع پر پہنچ گئے تھے۔

پی ٹی آئی مشکل وقت میں سیاست نہ کرے، مرتضیٰ وہاب

ہم نیوز کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ایک سوال کے جواب میں یقین دہانی کرائی کہ رپورٹ کے بعد تاجروں کے ساتھ بیٹھ  کرریلیف دینے کی کوشش کریں گے۔


متعلقہ خبریں