گیس کی تین وقت فراہمی کا اعلان حکومتی بے حسی ہے، شہباز شریف

عمران نیازی کی نا سمجھ گفتگو ریاست پاکستان کیلئے گھبرانے والی بات ہے، شہباز شریف

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کو صرف تین وقت گیس فراہمی کا اعلان حکومتی بے حسی ہے۔

عمران خان! مہنگائی روکیں یا گھر جائیں، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے ملک میں گیس کے بحران پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس کی عدم فراہمی اوربحران حکومتی نااہلی اور بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

میاں شہباز شریف نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سردی ابھی شروع بھی نہیں ہوئی لیکن گھروں اور کارخانوں کو گیس کی فراہمی معطل ہے۔

روٹی مہنگی تو کم کھاؤ،میں کیا کروں؟مریم نواز کا وزیراعظم پر طنز

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک میں اس وقت 18 مزید کارگوز کی کھپت ہے لیکن حکومت صرف 10 کارگوز منگوا رہی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ جب سے پی ٹی آئی حکومت آئی ہے گیس مہنگی سے مہنگی ہورہی ہے۔

ہوشیار: صارفین کو گیس چند گھنٹے ملے گی، شیڈول تیار

ہم نیوز کے مطابق میاں شہباز شریف نے کہا کہ ملک، عوام اور معیشت عمران خان کی مزید نا اہلی، کرپشن اوربے حسی کی متحمل نہیں ہوسکتی ہے۔


متعلقہ خبریں