ممتاز اداکار سہیل اصغر سپرد خاک

ممتاز اداکار سہیل اصغر سپرد خاک

کراچی: فلم، ٹی وی اور ریڈیو کے معروف اداکار سہیل اصغر کو بحریہ ٹاؤن کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ ممتاز اداکار کا طویل علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال ہو گیا تھا۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک: قومی پرچم سرنگوں

ہم نیوز کے مطابق لیجنڈ اداکار سہیل اصغر کی نماز جنازہ میں عزیز و اقارب اور دوست احباب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

معروف اداکار فیصل قریشی، اسلم شیخ اور یاسر حسین نے سہیل اصغر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک گوہر نایاب سے محروم ہوگیا ہے۔

لندن: ممتاز قانون دان بیرسٹر صبغت اللہ قادری کا انتقال ہو گیا

1970 کی دیہائی میں لاہور سے بطور ریڈیو جوکی اپنے فنی سفر کا آغاز کرنے والے سہیل اصغر کے مشہور ڈراموں میں ننگے پاؤں ، پیاس، کاجل گھر اور سمندر ہے درمیان جیسے ڈرامے شامل ہیں۔

ڈرامہ سیریل چاند گرہن کے جہانیاں شاہ اورلاگ کے کاکو لہ لہ جیسے کرداروں نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا۔

معروف ڈھولچی پپو سائیں انتقال کر گئے

ممتاز اداکارسہیل اصغر گذشتہ ڈیڑھ سال سے بڑی آنت کے عارضے میں مبتلا تھے۔ ان کا کراچی کے مقامی اسپتال میں آپریشن بھی ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں