ٹی 20 ورلڈکپ، سب سے زیادہ رنز بابر اعظم نے بنائے

فائل فوٹو


دبئی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی 20 ورلڈکپ میں سب سے زیادہ 303 رنز بنائے۔

بابر اعظم نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 4 نصف سنچریاں اسکور کیں جبکہ شعیب ملک نے ٹی 20 ورلڈکپ کی تیز ترین نصف سنچری بنائی۔

ٹورنامنٹ کی واحد سنچری انگلینڈ کے جوز بٹلر نے بنائی اور جوز بٹلر نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 13 چھکے لگائے۔

آسٹریلیا کے وارنر نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 32 چوکے لگائے جبکہ سری لنکا کے ہاسا رنگا 16 وکٹیں لے کر ٹورنامنٹ کے ٹاپ بالر رہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل آسٹریلیا نے 8 وکٹوں سے جیت لیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا اور آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف دیا۔

آسٹریلیا نے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ آسٹریلیا نے 173 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں حاصل کیا جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے مارش نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 77 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ مچل مارش نے 31 گیندوں پر ٹی 20 ورلڈکپ فائنل کی تیز ترین نصف سنچری بھی بنائی۔

بہترین کارکردگی دکھانے پر آسٹریلوی بلے باز مچل مارش کو مین آف دی میچ قرار دے دیا گیا جبکہ ڈیوڈ وارنر کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔


متعلقہ خبریں