مین آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز بابر اعظم کو ملنا چاہیے تھا، شعیب اختر

مین آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز بابر اعظم کو ملنا چاہیے تھا، شعیب اختر

دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ مین آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز بابر اعظم کو ملنا چاہیے تھا۔

ٹی 20 ورلڈکپ، سب سے زیادہ رنز بابر اعظم نے بنائے

ہم نیوز کے مطابق دنیائے کرکٹ میں اپنی تیز ترین باؤلنگ کی وجہ سے عالمی شہرت کے حامل شعیب اختر نے کہا کہ مین آف دی ٹورنامنٹ کے حوالے سے کیا جانے والا فیصلہ غیر منصفانہ ہے۔

شعیب اختر کے مطابق مین آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ملنا چاہیے تھا۔

بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر 289 کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے حالانکہ انہوں نے ٹورنامنٹ میں 289 رنز بنائے ہیں اور اس طرح وہ بابر اعظم کے بعد سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ 303 رنز بنائے ہیں۔

سابق بھارتی کرکٹر کی بابر اعظم سے متعلق پیشگوئی

بابر اعظم نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹورنامنٹ کی سب سے زیادہ نصف سنچریاں بھی بنائی ہیں۔

 


متعلقہ خبریں