یورپ میں فضائی آلودگی سے سالانہ3 لاکھ اموات


یورپین ماحولیاتی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہر سال یورپ میں تین لاکھ افراد فضائی آلودگی کے باعث  قبل از وقت موت کا شکار ہو جاتے ہیں

ای ای اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فضائی آلودگی کے باعث یورپ میں ہونے والی اموات میں کمی واقع ہو ئی  ہے۔ اموات کی شرح میں 10 فیصد کمی کے بعد بھی فضائی آلودگی سالانہ 3 لاکھ افراد کی جان لے لیتی ہے۔

یورپین ماحولیاتی ایجنسی نے امید ظاہر کی ہے کہ اگر یورپی یونین عالمی ادارہ صحت کی جانب سے  جاری کردہ ائیر کوالٹی کی ہدایات پرعمل کرتی ہے تواموات کی تعداد نصف ہو سکتی ہے۔

یورپی یونین کے مطابق آئندہ سال کے لیے فضائی آلودگی سے ہونے والی اموات کا تخمینہ کم کیا گیا ہے۔ کیونکہ یورپ اور پورے براعظم میں ہوا کی معیار میں بہتری آ رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فضائی آلودگی کے ننھے ذرات پھیپھڑوں میں داخل ہو کر 1990 کے اوائل میں  یورپ میں 10لاکھ لوگوں کی جان لے لیتے تھے۔

2005میں قبل از وقت اموات کی یہ تعداد نصف سے کم ہو کر 4لاکھ 50ہزار تک آگئی۔2019میں پولینڈ میں فضائی آلودگی کے باعث 39 ہزار اموات ہوئیں جو فی کس آبادی کے لحاظ سے سب سے زیادہ تھیں۔

دل کی بیماری اور فالج کی وجہ سے زیادہ تر قبل از وقت اموات کا ذمہ دار فضائی آلودگی کو قرار دیا جاتا ہے۔ اس کے بعد پھیپھڑوں کی بیماریاں اور کینسر شامل ہے۔

بچوں میں، ماحولیاتی آلودگی پھیپھڑوں کی نشوونما کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔سانس کے انفیکشن کا سبب بن سکتی ہے اور دمہ کو بڑھا سکتی ہے۔

 


متعلقہ خبریں